پاکستان مذہبی شدّت پسند تنظیموں کے ہاتھوں یرغمال، مطالبات منظوری کے بعد دھرنا ختم

0
54

اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے مذہبی شدت پسند تنظیم تحریک لبیک کے مطالبے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی وزيراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ نتن یاہو اور اسرائیلی حکومت نے سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور وہ دہشتگرد سمجھے جاتے ہيں اور ہم عالمی برادری اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہيں کہ ان تمام افراد کو سزا دیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور اس سلسلے تمام پاکستانیوں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرناچاہئے۔

مذہبی شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان نے گذشتہ ایک ہفتے سے راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دے رکھا تھا جسے حکومت کی جانب سے مطالبات مان لئے جانے کے بعد ختم کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں