اطلاعات کے مطابق پاکستان میں چوری، اغواء اور ڈاکہ زنی کے جرائم میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے۔
کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہریوں کو قیمتی اشیاء اور زندگی سے محروم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے۔ کراچی جہاں جرائم، چوری، اغواء اور قتل کے آئے روز واقعات رونما ہوتے، اکثر انہیں واقعات کے پیچھے قانون کے محافظ خود ملوث نظر آتے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے علاقے میں رینجرز کی وردی میں دن دھاڑے ڈکیتی کرنے والا ملزم رینجرز کا اہلکار نکلا جس کا نام زاہد بتایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے بھاری تعداد میں رقم اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئی ہے۔