ایتھوپیا: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے157 افراد ہلاک

0
74

ایک سرکاری اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی ایتھوپیا میں دو مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 157 ہو گئی ہے اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

حکام کے مطابق جنوبی ایتھوپیا کی علاقائی ریاست کے گوفا زون میں لینڈ سلائیڈنگ نے لوگ دب گئے۔

گوفا زون میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس ایجنسی کے سربراہ مارکوس میلیس نے فون پر خبر رساں ادارے کو بتایا، “تلاش اب بھی جاری ہے اور ابھی تک لاشیں برآمد ہونا باقی ہیں۔ علاقہ بہت مشکل ہے۔”

اب تک دو دیہاتوں سے 157 لاشیں نکالی ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ تعداد بڑھے گی۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں میں بچے اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں