ہندوستان: دہلی کے وزیر اعلیٰ کی عدالتی تحویل میں آٹھ اگست تک توسیع کردی گئی

0
51

موصولہ رپورٹ کے مطابق دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی میں گھپلے سے متعلق مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے مقدمے کی سماعت کی جس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی پیشی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انجام پائی ۔

اس رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت نے سی بی آئی کے مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کی عدالتی تحویل میں آٹھ آگست تک توسیع کردی ہے۔اس رپورٹ کے خصوصی عدالت ميں ایکسائز پالیسی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی کے مقدمے کی بھی سماعت کی۔

عدالت نے اس مقدمے میں دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال ، سابق نائب وزیر اعلا منیش سیسودیا، بھارت راشٹرا سمیتی کی لیڈر، کےکویتا اور چند دیگر ملزمان کی عدالتی تحویل میں اکتیس جولائی تک کے لئے توسیع کی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں