بھارت: کان سے ہیرا ملنے پر مزدور کی قسمت راتوں رات بدل گئی

0
52

ایک قرض میں ڈوبے مزدور نے کہا کہ اس کے خاندان کی زندگی “ہمیشہ کے لیے بدل گئی” جب اس نے تقریباً 100,000 ڈالر مالیت کا 19.22 قیراط کا ہیرا نکالا۔

خوش قسمت مزدور راجو گونڈ کا کہنا تھا کہ وہ ہیرے کی تلاش کی امید میں 10 سال سے زیادہ عرصے سے ’پنہ‘ شہر میں کانیں لیز پر لے رہا تھا۔
پنہ اپنے ہیروں کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے جہاں پر لوگ اکثر قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے حکومت سے سستی کانیں لیز پر لیتے ہیں۔

وفاقی حکومت کی نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنہ میں ہیروں کی کان کنی کا منصوبہ چلاتی ہے۔ ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ کانیں ایک مخصوص مدت کے لیے لیز پر دی جاتی ہیں۔

راجو گونڈ نے بتایا کہ ان کا خاندان زیادہ تر مون سون کے موسم میں کانوں کو لیز پر لیتا ہے جب زرعی اور چنائی کا کام بند ہوجاتا ہے۔ ہم بہت غریب ہیں اور ہمارے پاس آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے، اس لیے ہم کچھ پیسہ کمانے کی امید میں ایسا کرتے ہیں۔

راجو کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل کام ہے۔ ہم ایک گڑھا کھودتے ہیں، مٹی اور چٹان کے ٹکڑوں کو نکالتے ہیں، انہیں چھلنی میں دھوتے ہیں اور پھر ہیروں کی تلاش کے لیے ہزاروں سوکھے چھوٹے پتھروں کو احتیاط سے چھانتے ہیں۔

انہوں نے کہا اُس دوپہر میری ساری محنت رنگ لائی اور قسمت بدل گئی، میں پتھروں کو چھان رہا تھا کہ میں نے شیشے کے ٹکڑے سے مشابہہ چیز دیکھی، میں نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے رکھا اور ایک ہلکی سی چمک دیکھی۔ تب ہی مجھے معلوم ہوا کہ مجھے ایک ہیرا ملا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں