مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز کا بلوچوں کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ جاری

0
67

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی آرمی،اسکے خفیہ اداروں کا بلوچ سیاسی رہنماؤں،آزادی پسندوں کے رشتہ داروں و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کے گھر پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ سے نیوز انٹرونشن کے نمائندہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج نے بلوچ نیشنل موؤمنٹ بی این ایم کے چئیرمین خلیل بلوچ کا گھر جو ضلع پنجگور میں واقع ہے پر حملہ کیا اور خواتین و بچوں کو زد کوب کیا۔
اسی طرح دو دن قبل بھی بی این ایم رہنما کے رہنما ایوب اسرار اور بلوچی صحافی و کالم نگار سفرخان بلوچ کے اپنے اور رشتہ داروں کے گھروں ریاستی پشت پناہی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے دھاوا بول کر لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی،۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں بھی گذشتہ رات گئے بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز نے کاروباری شخصیت ملک میران کے گھر پر چھاپہ۔،دوران تلاشی فورسز نے ملک میران کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

جبکہ ضلع پنجگور ہی میں پاکستانی فوج نے بلوچی زبان کے شاعر سرور فراز کے گھر پر چھاپہ مارکر، اہلخانہ کو زد و کوب کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں