کوہاٹ: درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل، 11 افراد ہلاک

0
14

خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جبکہ ایک 5 سالہ بچی تا حال لاپتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی میں لاپتا پانچ سالہ بچی کی تلاش جاری ہے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد تھانہ وارث خان کےعلاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین موقع پر ہلاک ہوگئیں، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے مشکلات بڑھ گئی ہیں اور حکومت عوام کو سہولت مہیا کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے ہی خوابِ خرگوش سوتی رہی تو مزید جان و مال کے نقصان کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں