ایران: حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ قاتلانہ حملے میں ہلاک

0
27

حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو دارالحکومت تہران میں قتل کر دیا گیا۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ “تہران میں ان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی چھاپے میں مارا گیا”۔

حماس کے زیرانتظام الاقصیٰ ٹی وی نے حماس کے سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قتل ایک “بزدلانہ فعل ہے جس کی ساخت سزا دی جائے گی۔”

ہنیہ، ملک کے نئے صدر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں تھے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ ان کی قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

فوری طور پر کسی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اس گروپ کے اسرائیل پر حملے کے بعد ہنیہ اور حماس کے دیگر رہنماؤں کو قتل کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا، جس میں 1,200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں