کراچی: بی وائے سی کے جاری احتجاجی دھرنے پر پولیس تشدد، فورسز کی فائرنگ سے کارکن ھلاک

0
18

کراچی میں پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ساتھیوں کی رہائی کیلے احتجاج کرنیوالے کئی مظاہرین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بناکر خواتین سمیت حراست میں لے لیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر آدھی رات کو سندھ پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بلوچ راجی مچی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تحریک پر وحشیانہ کریک ڈاﺅن کے خلاف منعقدہ ایک پرامن احتجاج پر دھاوا بول دیا۔ خواتین سمیت کئی پرامن مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔ جب مظاہرین نے مزاحمت کی تو پولیس نے ان میں سے کچھ کو چھوڑنے پر مجبور ہوا ، حالانکہ دس سے زائد مظاہرین کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پولیس نے 13 خواتین سمیت 50 سے زائد مردوں کو حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ریاست بلوچ قوم کو کچلنے اور خاموش کرنے کے ہر ممکن و ناممکن حربے کو استعمال کر رہا ہے۔ نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ، ایک مظاہرین ھلاک دو شدید زخمی ہوگئے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں