بلوچ شہیدوں کا خون اتنا سستا نہیں کہ معاوضہ لیں، مزاحمتی جدوجہد جاری رہے گی۔ ماہرنگ بلوچ

0
102

ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے کہا ہے کہ میں آج یہاں ایک اہم نکتہ سب کے سامنے واضح کرتی ہوں کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بلوچ راجی مچی میں شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کے خون کا معاوضہ لیا جائے، ہم انہیں دوٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہمارے شہیدوں کے خون اتنے سستے نہیں ہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا معاوضہ لیں اور نہ ہی ہم معاوضہ لے کر بلوچ قومی شہیدوں کی توہین کریں گے۔ ہمارے قومی شہیدوں کا معاوضہ یہ مزاحمتی جدوجہد اور ہماری قومی منزل ہے۔ ہم نہ بلوچ راجی مچی میں شہید ہونے والے اپنے فرزندوں کے خون کا معاوضہ لیں گے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دیں گے۔ ہمارے قومی شہیدوں کے خون کا بدلہ پانچ دس لاکھ روپے نہیں بلکہ جہد مسلسل، مزاحمتی جدوجہد، قومی یکجہتی اور قومی منزل ہے۔

جبکہ اس کے علاوہ بلوچ راجی مچی کے کاروان میں زخمی ہونے والے دوستوں کے علاج کے لیے بھی ہم اس ریاست سے معاوضہ طلب نہیں کریں گے بلکہ اس کے برعکس ہم خود اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمی دوستوں کا علاج کریں گے۔ اگر اس کے لیے ہمیں گھر گھر چندہ کرنا پڑے تو ہم کریں گے لیکن اس ریاست سے کسی بھی صورت معاوضہ نہیں لیں گے اور ثابت کریں گے کہ بلوچ ایک زندہ اور بہادر قوم ہے۔

بلوچوں، یہ جدوجہد ایک صبر آزما اور طویل جدوجہد ہے، جس کے لیے جہد مسلسل کی ضرورت ہے اور اس میں جیت مضبوط حوصلوں اور قربانی سے سرشار جذبوں کی ہوگی۔ ہمیں یقین ہے کہ ہر قدم پر اس ریاست کا مقابلہ کریں گے اور اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے اور جیت ہماری ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں