کولواہ: حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک تین زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

0
23

ذرائع کے مطابق سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ کنیچی میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔

تین اگست کی شام چھ بجے سرمچاروں نے کنیچی میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیاہے، حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بی ایل ایف جدید جنگی حکمت عملیوں پر کار بند رہ کر دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کررہی ہے، اپنے شکست کو چھپانے کے لئے دشمن عام آبادیوں پر یلغار کرتی ہے۔

دشمن جدید ہتھیاروں سے لیس ہونے کے باوجود بلوچ سرمچاروں کے قومی جذبے کے سامنے شکست سے دوچار ہو کر بھاگنے کا راستہ ڈھونڈتی ہے لیکن بلوچستان کی سر زمین سے واقف ساتھی ہر مقام پر دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھ کر ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

میجر گھرام بلوچ ترجمان بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ایک بیان کے مطابق بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فورسز کی انخلاء تک دشمن پر حملے جاری رکھیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں