جموں کشمیر لبریش فرنٹ کے زونل صدر اور سیکولر قوم پرست رہنما جان بچا کر امریکہ پہنچنے میں کامیاب

0
38

پاکستانی زیر قبضہ جمّوں کشمیر جے کے ایل ایف کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی بڑی مشکل سے اپنی جان بچا کے امریکہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی زیر قبضہ جموں کشمیر میں مزپبی انتہا پسندوں نے اسٹبلشمنٹ کی مدد سے جے کے ایل ایف کے زونل صدر توقیر گیلانی کے خلاف توہین صحابہ کا ایف آئی آر درج کرایا تھا اور مسلم جہادی تنظیموں نے ان کے خلاف بھرپور کمپین چلاکے ان کو قتل کرانے کی کوشش شروع کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق توقیر گیلانی کے محرم میں کی گئی ایک عام تقریرکو جواز بنا کے مجاہدین نے ان کے خلاف یلغار شروع کر رکھی تھی۔

توقیر گیلانی کے مطابق ان مجاہدین کی سرپرستی پاکستانی ادارے کر رہے تھے اس لئے توقیر گیلانی براستہ یو اے ای آمریکہ پہنچ گئے۔ اگر وہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں رہنا چاھتے تو ان کی جان کو خطرہ تھا۔ ڈاکٹر توقیر گیلانی کا شمار پی او کے میں پاکستان مخالف قوم پرستوں میں ہوتا ہے۔ توقیر گیلانی کے مطابق پاکستانی ادارے اپنے پالتوں مجاہدین کی مدد سے کشمیر میں اپنے مخالفین کا قتل عام کرانا چاھتے ہیں اس لئے وہ خود ساختہ جلاوطن ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں