بنگلادیش: چیف جسٹس سمیت اپیلٹ ڈویژن کے ججز سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ

0
21

ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق وکلا کے ایک گروپ نے بنگلا دیش کے چیف جسٹس سمیت اپیلٹ ڈویژن کے تمام ججوں کے استعفے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔

وکلاء نے “تعصب کے خلاف وکلاء رابطہ کونسل” کے بینر تلے بی این پی- جماعت کے ساتھ ایک احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ کے دوران انہوں نے چیف جسٹس عبید الحسن اور اپیلٹ ڈویژن کے تمام ججوں کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں ڈھاکہ بار کے سابق صدر ایڈووکیٹ محسن میا، سابق صدر خورشید عالم، سابق جنرل سیکرٹری عمر فاروق فاروقی، سابق جنرل سیکرٹری خورشید میا عالم اور سو سے زائد وکلاء نے شرکت کی۔

یہ جلوس ڈھاکہ بار ایسوسی ایشن کے سامنے سے شروع ہوا جو چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) کورٹ اور میٹروپولیٹن سیشن جج کی عدالت سے ہوتا ہوا ڈھاکہ بار ایسوسی ایشن پر ختم  ہوا۔

مارچ کے بعد، ڈھاکہ بار ایسوسی ایشن کے سامنے ایک مختصر اجلاس منعقد ہوا جہاں ایڈوکیٹ محسن میا نے کہا چیف جسٹس، اپیلٹ ڈویژن کے جسٹس، اور کوئی بھی دیگر جج جنہوں نے اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے غیر جانبدارانہ انصاف کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے عوامی لیگ کی حکومت 24 گھنٹے کے اندر مستعفی ہو جائے ورنہ ہم ان کے خلاف بھرپور تحریک شروع کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں