‏برازیل: مسافر طیارہ گر کر تباہ، جہاز میں سوار تمام 62 افراد ہلاک

0
50

سی این این برازیل کی رپورٹ کے مطابق، برازیل کے سول ڈیفنس کے مطابق، ایک مسافر طیارہ جس میں 62 افراد سوار تھے، ساؤ پالو کے مضافات میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ بھی کہا کہا جارہا ہے کہ طیارہ متعدد مکانات سے ٹکرا گیا۔

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حادثے میں تمام مسافر ہلاک ہو سکتے ہیں۔

ابھی تک اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا یا جہاز میں موجود لوگوں کی موجودہ صورتحال کیا ہے۔

حادثے کی ڈرامائی سوشل میڈیا ویڈیوز میں طیارہ آسمان سے گرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں زمین پر شعلوں کے ملبے کو دکھایا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں