پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما وجاہت حسن خان راولپنڈی، پاکستان میں انتقال کرگئے

0
12

معروف قوم پرست رہنما وجاہت حسن خان آج راولپنڈی، پاکستان میں انتقال کرگئے۔

فرزند بانی بلورستان کرنل وجاہت حسن خان مرحوم غیر اعلانیہ طور پر گلگت بلتستان میں جاری سیاسی اور معاشی بلیک میلنگ کے ہتھکنڈوں کے بنیادوں پر گذشتہ کئی برس سے اپنے وطن گلگت بلتستان سے جلاوطن تھے اور گذشتہ کئی برسوں سے عارضۂ قلب کے مریض بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق ان کو اسلام آباد میں نظر بند رکھا گیا تھا اور ان سے ملاقات کی کسی کو بھی اجازت نہیں تھی اور گلگت آنے پر پابندی عائد تھی۔

گلگت بلتستان کے ایک قوم پرست رہنما کا کہنا تھا کہ بانئ بلورستان کے فرزندان اور فیملی ریاست پاکستان کے یرغمالی ہیں۔ وہ ان کی میت کو گلگت لانا چاہتے تھے مگر حراست کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپائے۔

اطلاعات کے مطابق نادر حسن خان کا کہنا تھا کہ “ہم مجبور ہیں اور اپنے وجاہت حسن خان کو امانتاً اسلام آباد میں دفن کر رہے ہیں”۔

اطلاعات کے مطابق ان کی میت کو گلگت لانے میں پاکستانی خفیہ ادارے رکاوٹ بنے اور اُن کی لاش کو گلگت بلتستان نہیں لانے دیا گیا۔ حکومت گلگت بلتستان ان کی میت گلگت لانے میں مکمل ناکام رہی اور کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

ان کے جنازے میں گلگت بلتستان کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی گلگت بلتستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی آزادی اور خودمختاری کے حوالے سے ان کا مشن جاری رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں