سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی

0
34

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  پر  ہونے والے  ایک حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک  اور  4 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر حملہ کردیا۔

حملے میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی  فوج کا آپریشن جاری تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں