بلوچستان: مستونگ میں حملوں میں پاکستانی فوج کے میجر کے رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا

0
23

مستونگ شہر میں آر سی ڈی شاہراہ کے قریب پاکستانی فوج کے میجر کے رہائش گاہ کو آج صبح دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ دوسری جانب عسکری حکام کی جانب سے آخری اطلاعات تک نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
گذشتہ رات ضلع کیچ کے علاقے زامران، لد میں نامعلوم افراد نے عسکری تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو کاروائی میں تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق لد میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کے قریب کھڑی عسکری تعمیراتی کمپنی کے ٹریکٹر کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں