بلوچستان : کولواہ میں پاکستانی فورسز کے حملے میں بچی ہلاک

0
21

بلوچستان کے ضلع اوران کے علاقے کولواہ میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز کی جانب سے گھروں پر گولہ باری و فائرنگ سے ایک بچی ہلاک ہوگئی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے ردعمل میں حواس باختہ فورسزنے مقامی گھروں پر اندھادھند فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ جس کے نتیجے میں ستارہ بنت شبیر نامی ایک بچی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی ۔

بچی کی ہلاکت پر عوام نے تدفین کے بعد فورسز کیخلاف احتجاجاًتربت آواران روڈ بلاک کر نے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں