قلات: سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لے جانے والی گاڑی پر حملہ

0
64

بلوچستان کے علاقے قلات میں سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لے جانے والے گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں پر سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالر گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے گاڑی کے ٹائر برسٹ کئے جبکہ حملے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کراچی سے سیندک جارہی تھی اس کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں اسطرح کی کاروائیاں زیادہ تر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں سرانجام دیتے ہیں تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں