کوہستان: چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر کر ڈوب گئے

0
23

اپرکوہستان برسین کے مقام پر چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر گئے، ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے ـ

تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے برسین میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گر گئے، ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، آپریشن میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ پولیس اور مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں نصیب، قیصر اور فدا شامل ہیں، تینوں افراد چیئر لفٹ کے ذریعے دریا کے دوسرے کنارے جارہے تھے، ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی لوگ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں