عالمی ڈونرز کی پاکستان کو عطیہ کردہ 30 کروڑ مالیت کی مچھر دانیاں چوری

0
55

ذرائع کے مطابق سرکاری ویئر ہاوس سے 30 کروڑ مالیت کی مچھر دانیاں چوری

حکومتی ملکیت کی کروڑوں مالیت کی مچھر دانیاں چوری ہوگئی، مچھر دانیاں کوئٹہ میں واقع سرکاری ویئر ہاوس سے چوری ہوئی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سرکاری ویئر ہاؤس سے 30 کروڑ مالیت کی مچھر دانی چوری ہوئی جس میں سے تین لاکھ 68 ہزار سے زائد دوا لگی مچھر دانیاں بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مچھر دانیاں سی ایم یو کے زیر انتظام ویئر ہاوس سے چوری ہوئیں، اس مبینہ چوری میں سی ایم یو عملے ملے ہوئے ہیں، چوری شدہ مچھر دانیاں عالمی ڈونرز نے پاکستان کو عطیہ کی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وئیر ہاؤس سے چوری کی نشاندہی این جی او نے کی، جس کی مالیت تقریبا 30 کروڑ روپے بنتی ہے، این جی او کی نشاندہی کے بعد سی ایم یو کی جانب سے چوری چھپانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ذرائع وزارت صحت نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے مخصوص اضلاع میں مچھر دانیوں کی تقسیم جاری ہے، این جی او بلوچستان کے 3 اضلاع میں 18 لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کر رہی ہے، بلوچستان میں ماضی میں بھی ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت مچھر دانیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں