معروف يوٹيوبر عون علی کھوسہ پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں لاہور سے اغواء

0
31

اطلاعات کے مطابق لاہور کے معروف یوٹیوبر اور کامیڈین عون على كهوسہ کو پاکستانی خُفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اغوا کرلیا۔

عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے بل بل پاکستان گانا ریلیز کیا تھا جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

یوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔

یوٹیوبر کے بھائی علی شیر کھوسہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اطلاع دی کہ آدھی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے لاہور میں واقع فلیٹ سے ان کے بھائی عون کو اغوا کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں