کوئٹہ، زرغون میں فورسز کا آپریشن، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

0
26

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے متصل پہاڑی علاقے زرغون میں گزشتہ روز سے فورسز کی طرف سے فوجی آپریشن کی اطلاعات ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اور آج علی الصبح زرغون میں فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر مختلف مقامات پر فوجی کمانڈوز اتارے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 6 بجے کے قریب علاقے میں فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے پروازیں دیکھنے میں آئے اور کوہ زرغون کے مختلف مقامات شابان، اور وڈھ میں شیلنگ کی گئی بتایا جاتا ہے کہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی آوازیں رات گئے تک سنائی دیتی رہیں. علاقے سے ذرائع کے مطابق زرغون کے بعض مقامات پر کمانڈوز بھی اتارے گئے ہیں. تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصانات کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں