شیخوپورہ: پولیس اہلکار کا حاملہ خاتون پر تشدد، بچی مردہ حالت میں پیدا ہوگئی

0
17

شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پرپولیس اہلکار کے مبینہ تشدد، بچی مردہ حالت میں پیدا ہوگئی، جس کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

شہریوں کی جانب سے پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے باہر احتجاج کیا گیا جس کے باعث لاہور روڈ بلاک ہوگئی۔

اہل علاقہ کے مطابق پولیس نےموبائل چوری کے شبہے میں رضا نامی محنت کش کے گھرپر چھاپا مارا، اس دوران پولیس نے حاملہ خاتون پرتشدد کیا اورپیٹ پر لات ماری۔

ورثا کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور اس کے ہاں بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی، ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس پیٹی بھائیوں کےخلاف مقدمہ نہیں درج کر رہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں