امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن ایک بار پھر اسرائیل پہنچ گئے

0
30

غزہ میں لگ بھگ 10 ماہ سے جاری لڑائی کے لیے اینٹنی بلنکن جنگ بندی کی کوششوں میں نویں بار مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن اتوار کو اسرائیل کے شہر تل ابیب پہنچے ہیں۔ وہ یہ دورہ ایسے موقع پر کر رہے ہیں جب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رواں ہفتے جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر وہ فریقین کو معاہدے پر رضامندی کے لیے زور دیں گے۔

وہ منگل کو مصر روانہ ہوں گے لیکن روانگی سے قبل پیر کو ان کی اسرائیل میں مذاکرات اور جنگ بندی کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

اسرائیل اور جنگ سے قبل غزہ کا انتظام سنبھالنے والی عسکری تنظیم حماس کے درمیان ثالثی کرنے والے تین ممالک امریکہ، مصر اور قطر نے جنگ بندی معاہدے کے لیے تجویز دی تھی کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں زیادہ تر فوجی کارروائی روک دیں۔ تجویز میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے بڑی تعداد میں قیدی رہا کیے جائیں گے جس کے بدلے میں حماس اس کی تحویل میں موجود یرغمالوں کو رہا کر دے گی۔ امریکی عہدیددار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ بلنکن کی کوشش ہے کہ یہ تنازع خطے تک نہ پھیلے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں