ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 20 زخمی افراد کی حالت نازک ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بس 53 مسافروں کو لے کر تفتان دیشیر چوکی کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا، اور ایمرجنسی سروسز بشمول پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میت اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
مقامی ہسپتالوں نے صورتحال کو سنبھالنے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی۔
امن کمیٹی کے ایک رکن مولانا قمر عباس نقوی نے اطلاع دی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 35 تک ہو سکتی ہے جبکہ 20 دیگر زخمی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے تھا۔