خیبر پختونخوا: اپر و لوئر کوہستان کے ایڈیشنل سیشن جج فائرنگ سے زخمی

0
28

پولیس کے مطابق سیشن جج کوہستان فرید خان کو خاندانی دشمنی کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سیشن جج کی ٹانگوں میں دو گولیاں لگیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیشن جج کوہستان فرید خان کو ان کے آبائی گاؤں چھوہڑ شریف میں مسجد کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہری پور نے بتایا کہ مقدمے میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان سے نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو 19 اپریل کو بازیاب کرا لیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں