بنوں: آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی، 2 خواتین ہلاک

0
16

بنوں میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے خوڑگئی موسی خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی۔

جس کے نتیجے مین دو خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ افسوس ناک واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں