کراچی: جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

0
8

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں بدبخت بیٹے نے جائیداد کے جھگڑے پر باپ کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں جائیداد کے جھگڑے پر بدنصیب بیٹے نے ماں اور بہنوں کے سامنے باپ پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے کی فائرنگ سے باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت 60 سالہ غنی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بیٹا نشے کا عادی ہے اس کا باپ سے جائیداد کا جھگڑا چل رہا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بیٹا جائیداد بیچنا چاہتا تھا جبکہ باپ انکار کررہا تھا، ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں