نام نہاد کشمیر حکومت کا عوام کے خلاف طاقت کا استعمال جاری

0
274

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد کٹح پتلی حکومتی فورسز کا آج کے احتجاج کو روکھنے کے لیے کریک ڈاؤن میں اب تک درجنوں کارکن و رہنما گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف13 جنوری کو مکمل ہڑتال کی کال دی گئی تھی اور فورسز نے گزشتہ رات سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا،تازہ اطلاعات کے مطابق عوام کو خوف زدہ کرنے کے لیے رہنماؤں سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق پونچھ ڈویژن مکمل طور پر بند ہے اور کرفیو کا سماں ہے،مقامی پولیس کے ساتھ پاکستانی فوج کی بڑی تعداد بھی سٹرکوں پر موجود ہے تاکہ عوامی اواز کو دبایا جا سکے۔چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عوام اپنی بنیادی ضروریات کے لیے پرامن احتجاج کر رہے ہیں مگر قابض پاکستانی ریاست اپنی دہشت گردانہ پالسیوں سے ان سے انکا یہ حق بھی چھین رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں