امریکہ: شیکاگو میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ، 55 افراد گرفتار

0
10

امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ ایک ایسی صورتحال ہے جو شہر کے لیے خطرناک ہے۔

شکاگو میں جس مقام پر مظاہرے ہوئے ہیں وہ شہر میں جاری ڈیمو کریٹک پارٹی کے نیشنل کنونش کے مقام یونائیٹڈ سنٹر سے صرف دو میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں احتجاج کے آغاز کے فوراً بعد شروع ہو گئیں جب منہ پر ماسک لیے کچھ مظاہرین مارچ کا راستہ روکے کھڑی پولیس کی قطار پر چڑھ دوڑے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ لیری سنیلنگ کا کہنا ہے کہ تشدد کی شروعات پولیس کی طرف سے نہیں بلکہ مظاہرین کی طرف سے کی گئیں۔

غزہ میں گزشتہ اکتوبر یں جنگ کے آغاز کے بعد سے شکاگو میں اسرائیلی قونصلیٹ کے سامنے متعدد مظاہرے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں