جرمنی: چاقو کے وار سے 3 افراد ہلاک، 8 افراد شدید زخمی، حملہ آور فرار

0
19

جرمنی کے مغربی شہر زولنگن میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب چاقو کے ایک حملے میں تین افراد ہلاک اور دیگر آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ شخص کو تلاش کرنے کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مشتبہ شخص ہنگامے اور لوگوں میں خوف و ہراس کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اس حملے کے فوراً بعد اسٹریٹ پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شہر کی 650 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ایک شخص نے اچانک راہگیروں پر چاقو سے وار کرنا شروع کر دیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں