پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: راجہ مدثر نصیر اب تک بازیاب نہ ہوسکے

0
32

راجہ مدثر نصیر ساکنہ دنجر اٹھمقام نیلم کو آج سے پانچ ماہ قبل تھانہ صدر مظفرآباد کی حدود سے اغوا کیا گیا۔ جس کا سراغ نہیں مل سکا۔

ذرائع کے مطابق راجہ مدثر نصیر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر 15 مارچ 2024 کو مظفرآباد سے لاپتہ ہیں۔ ابھی تک انکی کوئی خبر نہیں کہ کہاں ہیں، راجہ مدثر نصیر کی بازیابی کےلیے 29 اگست شام 4 بجے پریس کلب مظفرآباد اور 30 اگست دن 12 بجے اسلام نیشنل پریس کلب میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

ہیومن رائٹس فورم نے لوگوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا ہے کہ راجہ مدثر نصیر کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں اور احتجاج میں شامل ہو کر اپنے حق کیلئے جاندار آواز بلند کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں