بیس گھنٹے جاری رہنے، 130 دشمن اہلکار ہلاک کرنے کے بعد آپریشن ھیروف کامیابی کے ساتھ مکمل – بی ایل اے

0
34

میڈیا رپورٹس کے مطابق پچیس اگست کو شروع ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی کی فدائی آپریشن ھیروف کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کا اعلان کردیا۔

آپریشن ھیروف کے تحت دشمن کے بیلہ کیمپ پر مجید بریگیڈ کی فدائین نے قبضہ اور بلوچستان بھر کے مرکزی شاہراہوں پر ایس ٹی او ایس اور فتح اسکواڈ نے ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن ھیروف کے دوران دشمن فوج کے بیلہ کیمپ کو بی ایل اے کی مجید بریگیڈ بیس گھنٹوں تک اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے 68 دشمن اہلکار ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بی ایل اے کے یونٹ فتح اسکواڈ اور ایس ٹی او ایس 62 فوجی اہلکار ہلاک کرتے ہوئے بارہ گھنٹوں تک بلوچستان کے تمام مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں رکھا۔ مجموعی طور پر 130 دشمن اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے گئے

جیئند بلوچ ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی کا کہنا تھا کہ آپریشن ھیروف کے مقاصد مکمل ہونے کے بعد تمام شاہراہوں کی ناکہ بندی ختم کرکے کھول دیئے گئے ہیں اور بیلہ کیمپ پر قبضے کے مقاصد حاصل کرکے، آپریشن کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں