بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تیرہ سالہ بچہ جبری لاپتہ

0
38

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے جیرک باڈر پر مزدوری کرنے والے 13 سالہ شہسوار ولد شہید حسین عرف چیسل کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

لواحقین نے کہاہے کہ وہ اپنے والد کے شہادت کے بعد مزدوری کرکے گھر کا خرچہ چلاتے تھے ،ان کا کسی سیاسی سماجی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اگر اس پر کوئی الزام تھا تو انھیں پولیس باقاعدہ قانونی طریقے سے آکر تفتیش کیلے لے جاتے ہم خود تعاون کرتے اس طرح ایک معصوم بچے کو اپنے آپ کو ریاست کہنے والے ملک کے ریگولر فوج غنڈہ گردی سے اغوا کرکے لاپتہ کرے تو ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔

بلوچستان میں ریاست پاکستان کو دس سے تیرہ سالہ معصوم بچوں سے بھی خطرہ لاحق ہونے لگا، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ایسے یتیم بچے جن کے والد کو قتل کیا گیا اور بچپن چھین لیا گیا وہ مزدوری کر کے پیٹ پالنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں، ریاست پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو ایسے بچوں سے بھی خطرہ لاحق ہے اور جبری لاپتہ کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں