سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک زکربرگ کو دھمکی دے دی

0
32

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میٹا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کو جیل میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انتخابات متاثر کرنے کیلئے کوئی غیر قانونی کام کیا تو جیل میں ڈال دوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب’’ سیو امریکا ‘‘ میں لکھا ہم فیس بک کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر اس بار انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے۔

ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں