گوادر: بلوچ خاتون فدائین ماہل بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

0
119

گوادر نماز جنازہ میں ماہل بلوچ کے رشتہ داروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ھیروف کے تحت بیلہ میں پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون ماہل بلوچ عرف ذلان کرد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے

خاتون فدائین کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے گوادر میں ادا کی گئی جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازے میں شریک ہوئی

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں 26 اگست کی رات پاکستانی فورسز کی ہیڈکوارٹرز کو بی ایل اے مجید بریگیڈ کی فدائی ماہل بلوچ عرف ذلان کردنے کیمپ کے دروازے پر بارود سے بھری ایک گاڑی کو ٹکرا دیا۔

بلوچ لبریشن آرمی کی تیسری خاتون فدائین ماہل بلوچ کا بنیادی تعلق گوادر شہرسے 25 کلومیٹر دور سربندن سے ہے۔ وہ سربندر کے مشہور ومعروف شخصیت مرحوم کہد عصاکے بیٹے کہدہ حمید عصا کی بیٹی تھیں

بلوچ لبریشن آرمی کے مطابق ماہل بلوچ نے ڈگری کالج گوادر سے ایف اے کیا اور اس کے بعد تربت یونیورسٹی میں ایل ایل بی میں داخلہ لیا جہاں وہ آخری سمیسٹر کی طالبہ تھیں اور 2022 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیار کی اور ایک سال بعد 2023 میں بطور فدائین مجید برگیڈ کا حصہ بنی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں