اسلام آباد کی سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کا ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

0
19

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی پولیس کے اہلکاروں کے سرکاری اسلحہ کے زور پر دس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ روات پولیس نے پیٹرولیم ایجنسی میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی میں ملوث اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کے نام اگل دیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دو اہلکاروں طارق محمود اور محمد عمران اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تعینات ہیں اور راولپنڈی پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کو گرفتار کرکے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈکیتی کے لیے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس استعمال کرتے تھے۔

ملزمان نے چھ ساتھیوں کے ہمراہ 22 اگست کو پیٹرولیم ایجنسی پر ڈاکا بھی ڈالا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں