اسرائیلی بری فوج کا سربراہ عہدے سے مستعفی

0
26

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بری فوج کے سربراہ تمیر یدی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی وجہ ظاہرا ذاتی نوعیت کے مسائل قرار دیا۔

چند ماہ قبل ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن کے سربراہ ہارون ہیلیوا نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا اور اس وقت اسرائیلی میڈیا کو توقع تھی کہ فوج میں داخلی تحقیقات کے اجراء کے بعد قابض اسرائیلی فوج کی قیادت میں استعفوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ سات اکتوبر 2023ء کو القسام بریگیڈز کی طرف سے کیے گئے الاقصی آپریشن کو پسپا کرنے اور صہیونی ریاست کے اندر مختلف فوجی اور جاسوسی اڈوں پر حزب اللہ لبنان کے پے درپے حملوں کو روکنے میں فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اب تک متعدد عہدیدار مستعفی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن فوجی سرباہان کا استعفیٰ پیش کرنے کی توقع ہے ان میں چیف آف آرمی اسٹاف ہرزی ہیلیوی اور ان کے نائب امیر بارم کے ساتھ غزہ ڈویژن کے کمانڈر ایوی روزن فیلڈ اور جنوبی کمانڈر یارون فنکل مین شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں