قلات: جوہان نرمُک میں فوج نے دو افراد کو گھر سے نکال کر گولی مار دی

0
32

قلات کے علاقے جوہان نرمُک میں گزشتہ شب فوج نے دو افراد کو گھر سے نکال کر گولی مار دی گئی۔ دونوں ہلاک ہونیوالے افراد آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں علاقے سے ایک ذریعے نے بتایا کہ گزشتہ شب فوج نے قلات کے علاقے نرمُک درنگ میں ایک شخص عبدالنبی لہڑی کے گھر سے اس کے دو بیٹے اسماعیل اور عباس عبول کو گرفتار کر کے تھوڑی دور لے جانے کے بعد انھیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

علاقائی ذریعے کے مطابق دونوں نوجوان اپنے زمینوں پر کاشتکاری کرتے تھے اور ان میں سے ایک مرگی کا مریض تھا۔ دونوں کو فوج نے رات گئے گھر سے گرفتار کرکے تھوڑی دور لیجاکر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

آئی ایس پی آر نے ان دو افراد کو مارنے کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک مریض تھے اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی تھی. فوج نے ان کو گرفتار کر کے گھر سے تھوڑی دور لے جا کر انھیں مار دیا اور اب انھیں مقابلے میں مارنے کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں