جنوبی وزیرستان: پولیس وین پر بم دھماکہ، متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی

0
25

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے مین بازار میں پیش آیا، جہاں سڑک کنارے پہلے سے نصب شدہ بم پولیس وین کے گزرنے کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار کئی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس وین ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو ڈیوٹی کے لیے وانا پہنچی تھی، جہاں بازار میں یہ دھماکہ پیش آیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں