منظور پشتین اور ماہ رنگ بلوچ کے قتل کی اپیل، دونوں کو پھانسی لٹکا دو، زید حامد

0
48

ذرائع کے مطابق پاکستانی دفاعی اداروں کے حامی ایکٹویسٹ نے ریاست سے منظور پشتین اور ماہ رنگ بلوچ کے قتل کی اپیل کر دی، دونوں کو پھانسی لٹکا دو۔

پاکستانی دفاعی اداروں کے قریب سمجھے جانے والے معروف ایکٹویسٹ زید حامد نے ریاست پاکستان سے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو پھانسی پر لٹا دیا جائے تاکہ ملک کی عزت بحال ہو۔

زید حامد نے کہا کہ پاکستان کو اب ایسا برتاو کرنا چاہئے جو ایک اسلامی ایٹمی ریاست کے شان کے مطابق ہو اور یہی مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کا حکم یے۔

زید حامد نے کہا کہ اگر ریاست سمجھتی ہے کہ ان دو افراد کی پھانسی سے فسادات ہوں گے تو دہشتگردی تو ویسے بھی ہورہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کافروں کے لیڈروں کو قتل کرنے کا حکم دیتا ہے اور یہ دونوں کافروں کے لیڈر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں