خاران: لڑکیوں کی کالج کے اندر فورسز کیمپ کی تعمیر کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج

0
29

بلوچستان کے ضلع خاران میں گرلز کالج کے طلبہ کا کالج کے احاطے میں ایف سی کیمپ کی تعمیر کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائی۔ اور کیمپ کی تعمیر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مظاہرین طلباء نے کہا کہ فورسز کیلے کیمپ کی جگہ خاران میں جگہ تنگ پڑگئی ہے کہ اسے کالج کے احاطے میں کیمپ کی تعمیر کی ضرورت پڑ گئی ہے، انھوں نے کہاہے کہ کیمپ تعمیر کرنے کا مطلب ہے طلبہ کیلے تعلیمی دروازے بند کرنا ہے اور کیمپ کی تعمیر سے تعلیمی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیمی ادارے کے اندر کیمپ قائم کرنا بلوچ روایت کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جس سے لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

آپ کو بھی علم ہے یہ پہلی دفعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی بلوچستان میں اسطرح فورسز نے جامعہ بلوچستان سمیت کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کو اپنے کیمپس میں تبدیل کریا ہے جس کے باعث وہاں تعلیمی سرگرمیاں مکمل متاثر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں