افغانستان: اقوام متحدہ اور دیگر این جی اوز افغانستان میں پورے اعتماد سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں- سراج الدین حقانی

0
35

اطلاعات کے مطابق طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب جیل مشاو اور کابل میں سیکرٹری جنرل کی نمائندہ اندریکا راٹ واٹ سے ملاقات کی ہے۔

طالبان وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس موقع پر اقوام متحدہ کے نائب نے کہا کہ اقوام متحدہ اور طالبان میں تعلقات اب مضبوط ہوچکے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ ارکان کی حفاظت پر طالبان کا شکریہ ادا کیا اور طالبان کو مزید امداد دینے کا بھی عندیہ دیا۔

اس موقع پر طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ان کو اطمینان دلایا کہ اقوام متحدہ اور دیگر این جی اوز افغانستان میں پورے اعتماد سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں