کراچی: ائیرپورٹ میں مسافر کے بیگ سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

0
25

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے سوا کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد شعیب بحرین جانے کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا، جہاں سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ 

اے ایس ایف کے مطابق سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران خفیہ طور پر چھپائی گئی 1.203کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف نے بتایا کہ مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں