پاکستان: پشاور میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستانی قومی ترانے کے دوران احتراماً کھڑے نہ ہوئے

0
40

پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین کانفرنس کے دوران افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے توجہ حاصل کی ہے۔

تقریب کے دوران، جب پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا تو تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوگئے، تاہم افغان قونصل جنرل اور ان کے ہمراہ شریک ایک ساتھی اس روایت میں شامل نہیں ہوئے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کے لیے میزبان ملک کی روایات اور قوانین کا احترام اہمیت رکھتا ہے، اور اس صورتِ حال نے شرکاء کی توجہ مبذول کرائی۔

پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنے پر پاکستان نے افغان قونصل جنرل پشاور پر تنقید کی ہے، پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔”

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’’افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسلام آباد اور کابل دونوں میں افغان حکام کو ہمارا شدید احتجاج پہنچا رہا ہے، پشاور میں ہونے والی رحمت اللعالمین کانفرنس میں افغان قونصلیٹ کے حکام کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مدعو کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں