بلوچستان: ہرنائی ، علی تل کے مقام پر ڈرون حملہ

0
18

ہرنائی کے علاقے علی تل میں بلوچ مسلح تنظیم کے ارکان پر ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

فورسز کا دعویٰ ہے کہ اس آپریشن میں سات مسلح افراد ہلاک کردیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے علی تل میں فوج کے فضائی آپریشن ڈرون حملے میں آزادی پسند تنظیم کو جانی نقصان ہوا ہے علاقے سے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ شب تقریباً چار بجے فوج کے متعدد ڈرون طیاروں نے ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں بمباری کی جس میں ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ تاہم ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔

ڈرون حملوں کے بعد صبح فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی علاقے میں پرواز کرتے رہے. واقعے کے متعلق ابھی تک کسی آزادی پسند تنظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری طرف فورسز کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف اسلحوں اور تنظیموں کے ٹھکانوں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے سات آزادی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں