ایران نے ریسرچ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

0
7

ایران نے ملکی سطح پر تیار کردہ ریسرچ سیٹلائٹ چمران 1 کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا۔

ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران 1 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا گیا۔

سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خلا میں بھیجےگئے سیٹلائٹ سے سگنلز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سیٹلائٹ چمران 1 اس وقت زمین سے 550 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

ایران نے رواں برس جنوری میں بھی 3 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیے تھے، امریکا ایران کی سیٹلائٹ لانچنگ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔

امریکا اور مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ سیٹلائٹ پروگرام سے ایران بیسلٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر بنا رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے چمران 1 ریسرچ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیر منطقی اور غیر معقول پابندیاں لگانے والے ممالک کو ایک بار پھر ان کے غیر سنجیدہ اقدامات کا واضح جواب ملا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران ایک منطقی، طاقتور اور تعمیری ملک ہے، پابندیاں لگانے والے ممالک کے حق میں یہی بہتر ہے کہ وہ اپنے رویے اور بیانات کو معقول بنائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں