اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے پاکستان میں حملے کی زمہ داری قبول کرلی

0
19

اسلامک سٹیٹ ( داعش ) کی خراسان شاخ نے پاکستان کے شہر مردان کے ایک مزار کے احاطے میں واقع گھر میں 4 روز قبل قتل ہونے والے 5 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی۔

اسلامک سٹیٹ نے کہا ہے کہ مردان کے علاقے رستم میں 5 رافضیوں ( شیعہ) کو ذبح کرنے کے بعد اس گھر کو بھی نذر آتش کر دیا۔

واضح رہے کہ پہاڑی میں واقع بوعلی قلندر نامی مزار کے احاطے میں واقع گھر میں 5 افراد کی جلی ہوئی لاشیں ملی تھی اور مقامی میڈیا نے کہا تھا کہ یہ واقعہ آسمانی بجلی گرنے سے ہوا ہے۔

جبکہ پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے روانہ کر دی گئی تھی کیونکہ تفتیش کاروں کے مطابق جس طرح لاشیں جلی ہیں یہ آسمانی بجلی سے مطابقت نہیں رکھتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں