کرم: شیعہ سنی فسادات پھر عروج پر، 14 افراد ہلاک متعدد زخمی

0
29

مقامی ذرئع کے مطابق کرم میں ہفتہ اور اتوار کی شب سے اراضی تنازعے پر شروع ہونے والی جھڑپ اب فرقہ وارانہ فسادات کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

اہل سنت اور اہل تشیع قبائل ایک دوسرے پر میزائل اور مارٹر داغ رہے ہیں، ابتک 14 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ آج تیسرے روز بھی شیعہ سنی قبائل کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، ابتک 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق بوشہرہ میں مقامی قبائل کے درمیان مورچوں کی تعمیر کے تنازعے پر لڑائی شروع ہوئی جو دوسرے علاقوں تک پھیل گئی۔ پارا چنار کو ملک سے ملانے والا واحد شاہراہ بند ہونے کے باعث مقامی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں